پاکستان میں رجیم چینج سازش کے پیچھے کون تھا؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز انکشاف - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 13 جون، 2022

پاکستان میں رجیم چینج سازش کے پیچھے کون تھا؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز انکشاف

 



رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ روسی سفیر کے بیان نے واضح کردیا کہ رجیم چینچ آپریشن کے پیچھے کون تھا؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینئل گنیش کے بیان کے بعد اب کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں رجیم چینج آپریشن سازش کے پیچھے کون تھا؟ اسکے تانے بانے کہاں ملتے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لڑائی کے بعد کسی ملک پر قبضہ کرنا پرانی حکمت عملی ہے مگر پاکستان میں بکاؤ لوگوں کو خرید کر حکومت کی تبدیلی سے ملک کو عملی طور پر غلام بنایاگیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا تھا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔


1 تبصرہ:

  1. PSEB Provides the Syllabus 2023 Through the School to the Candidates. on the Official Website, Aspirants can Save the Needed Arts, Science, Commerce, History and Vocational Group Lessonss for the Exam Preparation. Punjab 11th Lessons 2023 PSEB Provides the Syllabus 2023 Through the School to the Candidates. on the Official Website, Aspirants can Save the Needed Arts, Science, Commerce, History and Vocational Group Lessonss for the Exam Preparation.

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad