پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شدید ردعمل سامنے آگیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 13 جون، 2022

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شدید ردعمل سامنے آگیا

 

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایگزون اور دیگر آئل کمپنیوں کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمےدار قرار دے دیا۔


امریکی صدر نے کہا ہے کہ تیل کی تلاش کے نو ہزار لائسنس ہونے کے باوجود ڈرلنگ نہیں کی جارہی، نئی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنا ہی اسٹاک واپس خریدا جارہا ہے۔

دوسری جانب ہفتے کو امریکا میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی تھی۔ ایک دن پہلے یہ قیمت اوسطاً 4 اعشاریہ 9 ڈالر فی گیلن تھی جبکہ ایک سال پہلے تک پیٹرول کی اوسط قیمت 3 اعشاریہ 07 ڈالر تھی جس میں اب تک 62 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔


رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے سر دردی کا باعث بن گئی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب رواں سال نومبر میں وسط مدتی 

انتخابات بھی متوقع ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad