تحریک عدم اعتماد میں آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیو کال، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, May 29, 2022

تحریک عدم اعتماد میں آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیو کال، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا

سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو کی پی ٹی آئی نے تردید کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میڈیا میں ایک آڈیو کال چل رہی ہے، جس میں ایک کاروباری شخص اور ایک عمران خان کا مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا اس گفتگو میں  عمران خان سے باتیں منصوب کی جا رہی ہیں جن باتوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں بلکہ یہ تمام لوگ خان سے این آر او  مانگتے رہے ہیں،  جو کہ نہیں ملا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اس آڈیو کال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سٹوری جھوٹ ہے۔
یاد رہے کہ میڈیا پر کاروباری شخصیت ملک ریاض اور  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی ہے، جس میں ملک ریاض آصف زرداری کو سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میری آپ سے صلح کروا دیں۔

اس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب یہ ممکن نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad