دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں بھاگ گئے، رانا ثناء اللّٰہ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, May 29, 2022

دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں بھاگ گئے، رانا ثناء اللّٰہ

 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منتیں ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے،باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں،11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھے دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا ’خونی فساد‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad