عمران خان کا حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 29 مئی، 2022

عمران خان کا حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومتی فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفر نس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا ہم اس کیخلاف پیر کے روز سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جارہے ہیں ۔ عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے کہ نہیں؟عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم بھی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،ان کا کہناتھا کہ  نیب قوانین میں ترمیم کا معاملہ  عدالت میں چیلنج کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے خاتمے کوبھی چیلنج کریں گے،چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ صاف و شفاف الیکشن کی طرف پہنچنے کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہوں،میں کوئی جنگ تو نہیں چاہتا صرف الیکشن کا مطالبہ کر رہا ہوں،مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے،ہمارا اولین مطالبہ الیکشن کی تاریخ ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ہی انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا، ہندوستان امریکا کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے پھر بھی وہاں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمتیں کم کیں، ہمارے حکمرانوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباو میں آکر بڑھائیں ، ہندوستان تو امریکا کے دباو میں نہیں آیا۔

عمران خان کامزید کہناتھا کہ ہمارا 26 سالہ ریکارڈ ہے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،ہماری جماعت میں کوئی شدت پسند ونگ نہیں،کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی سازش تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے ہوئی،ایک منتخب وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad