پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 28 مئی، 2022

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں حکومت کو دی گئی 6  دن کی ڈیڈ لائن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شاہ فرمان، اسد عمر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق 25 مئی کے حقیقی آزادی مارچ پر حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال سمیت دیگر اہم امور پر زیر بحث رہے۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلائن کے بعد دوبارہ  مارچ کرنے اور اس کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کے متعلق واضح ردعمل نہ آنے کی صورت میں دوبارہ مارچ کیلئے پی ٹی آئی قیادت کے مختلف اراکین کو جلد ذمہ داریاں  سونپے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، 6 دن کی ڈیڈلائن میں اگر اسمبلیاں تحلیل کرنے اور جون میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ پوری تیاری کیساتھ لانگ مارچ لیکر اسلام آباد آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad