بجلی کی بچت کیلئے نگران وزیراعظم انوار الحق کی اپنا اے سی بند کرنے کی ہدایت - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 27 اگست، 2023

بجلی کی بچت کیلئے نگران وزیراعظم انوار الحق کی اپنا اے سی بند کرنے کی ہدایت


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انہیں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلا س سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ عام آدمی کی نمائندگی کرتے ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے،’’ان کے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک کر دیا جائے‘‘۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں،جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے. ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے. ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں.ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں. 

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی. تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں.


وزیر اعظم  نے ہدایت کی کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد  پیش کیا جائے. 

اجلاس میں نگران کابینہ کے وفاقی وزرا شمشاد اختر، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات، بجلی چوری اور اسکی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. 

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو کل تک ملتوی کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اور پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی.





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad