اگرکوئی پیشی پر نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاﺅں گا،جسٹس محسن اختر کیانی سیکرٹری داخلہ طلب - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, June 2, 2023

اگرکوئی پیشی پر نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاﺅں گا،جسٹس محسن اختر کیانی سیکرٹری داخلہ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاداکبر کے بھائی کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی رینجرز اورآئی جی اسلام آباد کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،



 جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاﺅں گا، اگر پھر بھی بندہ نہ آیا تو وزیراعظم کو بلاﺅں گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہزاداکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اسلام آباد کے اندر اتنے لوگوں نے ملکر ایک بندے کو اٹھایا،کیاوہ جعلی لوگ تھے، آپ نے پرچہ کیوں نہیں درج کیا،

عدالت نے سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی رینجرز اورآئی جی اسلام آباد کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،

 جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاﺅں گا، اگر پھر بھی بندہ نہ آیا تو وزیراعظم کو بلاﺅں گا،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad