آپ نے دلائل میں اچھے نکات اٹھائے ہیں،لیکن عدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ، چیف جسٹس کا وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

منگل، 23 مئی، 2023

آپ نے دلائل میں اچھے نکات اٹھائے ہیں،لیکن عدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ، چیف جسٹس کا وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دلائل میں اچھے نکات اٹھائے ہیں،ان نکات پر عدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، دیگر ججز میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ آرٹیکل 184 میں اپیل کا حق نہیں دیاگیا،اپیل کا حق نہ ہونے سے نظرثانی کا دائرہ محدود نہیں کیا جاسکتا،عدالت کو نظرثانی میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہے،عدالت کو نظرثانی میں ضابطہ کی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہئے،آئینی مقدمات میں نیا نکتہ اٹھایاجاسکتا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا آپ کی دلیل ہے 184 تھری میں نظرثانی کو اپیل کی طرح سماعت کی جائے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ 184 تھری میں نظرثانی دراصل اپیل ہی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دلائل میں اچھے نکات اٹھائے ہیں،ان نکات پر عدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ کی دلیل مان لیں تو نظرثانی میں ازسرنوسماعت کرنا ہوگی،آئین میں نہیں لکھا کہ نظرثانی اور اپیل کا دائرہ کار یکساں ہو گا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ آئین میں دائرہ کار محدود بھی نہیں کیاگیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ نظرثانی کو اپیل میں تبدیل مت کریں،آئین نے آرٹیکل 184 تھری میں اپیل کا حق نہیں دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad