عمران خان نے آخر کار رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات پر رد عمل جاری کر دیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

منگل، 23 مئی، 2023

عمران خان نے آخر کار رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات پر رد عمل جاری کر دیا

 عمران خان نے کہاہے کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے ہیں یہ چھڑوائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں ، اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے ، جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہاہے ، میں صرف کارکنوں اور خواتین کیلئے پریشان ہوں ۔

یاد رہے کہ عمران خان آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع اور بشریٰ بی بی القادر یونیورسٹی کیس میں عبوری ضمانت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس آئیں ، عدالت نے عمران خان کی آٹھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔اس کے بعد عمران خان اب نیب کے دفتر پیشی کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad