نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 19, 2023

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

 


 نیب حکام نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کوبھی طلب کیا تھا تاہم حاضر نہیں ہوئے تھے،عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے گئے ہیں، عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈز لاکر واپس ملزمان کو دے کر مالی فائدے حاصل کیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاؤنڈز ملزمان کو واپس کرکے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے، ملزمان کو 19 کروڑ پاؤنڈز واپس کر کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad