امریکہ کو 10 لاکھ الیکٹریشنز کی فوری ضرورت، سنہرا موقع - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 29 مئی، 2023

امریکہ کو 10 لاکھ الیکٹریشنز کی فوری ضرورت، سنہرا موقع

امریکہ کو اپنے ماحولیاتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے 10لاکھ اضافی الیکٹریشنز کی فوری ضرورت ہے اور مرد الیکٹریشنز کی کمی کے سبب خواتین الیکٹریشنز کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس شعبے میں اگر خواتین کو درپیش چیلنجز کو حل کر لیا جائے تو اس مسئلے سے نمٹنا آسان ہو سکتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق روایتی طور پر اس الیکٹریکل شعبے میں مردوں کی اکثریت کام کر تی ہے اور اسے مردوں کا شعبہ ہی سمجھا جاتا ہے۔

 امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی صرف 2فیصد خواتین الیکٹریشن کام کر رہی ہیں۔ تاہم اب امریکہ کو اس شعبے میں ورکرز کی شدید کمی کا سامنا ہے کیونکہ اب امریکہ ایندھن کی بجائے گاڑیوں اور عمارات کو بجلی سے چلانے پر کام شروع کر رکھا ہے۔

ری وائزنگ امریکہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو  2035ء تک کاربن آلودگی سے پاک بجلی کے منصوبے کے تحت سولر پینلز نصب کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز بنانے اور ہیٹنگ پمپ لگانے کے لیے 10لاکھ الیکٹریشنز درکار ہیں۔ 

امریکی بیورو آف لیبر کے اعدادوشمار کے مطابق  2021ء میں امریکہ میں ایک الیکٹریشن کی سالانہ تنخواہ 60ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 71لاکھ روپے) سے زیادہ تھی 

جبکہ دیگر تمام شعبوں میں ورکرز کی تنخواہ 45ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھی۔ امریکہ میں ماہر الیکٹریشنز اس سے بھی زیادہ کماتے ہیں۔واضح رہے کہ انفلیشن ریڈکشن ایکٹ کے تحت امریکہ میں بجلی سے\

 چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دینے اور گھروں کو بجلی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad