توسیع ملنے کے بعد باجوہ نے کیا کہا؟ عمران خان کا دبنگ خطاب - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Wednesday, February 1, 2023

توسیع ملنے کے بعد باجوہ نے کیا کہا؟ عمران خان کا دبنگ خطاب



وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر تمام سیاسی قوتوں کے متفتہ طور پر جمع ہونے کی خواہش ظاہر کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ پشاور سانحے کے تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتی ہے، پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وفاقی کابینہ نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کا دہشت گردوں کے خلاف قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سیاسی قوتیں متفقہ طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جمع ہوں، قومی دفاع، سلامتی اور امن و معیشت کے تقاضوں کا موثر انداز میں تحفظ یقینی بنائیں گے۔کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ اللّٰہ کے گھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ایسے واقعات قطعاً حرام اور اسلامی احکامات کے خلاف ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دہشت گردی کی ہر قسم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی تنظیم نو کی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں طے پایا کہ فورسز کو معیاری تربیت، جدید اسلحہ سمیت ضروری ساز و سامان فراہم کیا جائے گا


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad