ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Thursday, February 2, 2023

ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت

صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی، دبئی میں ٹیم نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لیں۔جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں، جس میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ 20 کے افسر شامل ہیں۔
اسپیشل جے آئی ٹی میں ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں۔

مذکورہ 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور پھر کینیا میں ٹیم کے ساتھ تھے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad