اداروں کی نیوٹریلیٹی کس حد تک ہے؟ اسد عمر کا بڑا دعوی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, January 27, 2023

اداروں کی نیوٹریلیٹی کس حد تک ہے؟ اسد عمر کا بڑا دعوی

 


پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت نیوٹریلیٹی نظر نہیں آرہی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ مسئلہ معاشی نہیں قومی سلامتی کا بن گیاہے، زرمبادلہ کے ذخائر تین ہفتے کے رہ گئے ہیں، 1998 اکتوبرمیں بھی ن لیگ کے دور میں ایسی معاشی صورت حال ہوئی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں نیوٹریلیٹی کے آثار نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بتایا ان سے رابطے کیے جارہے ہیں اورپیغام دیاجارہا ہے کہ ان کا مستقبل پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نگراں حکومتیں بنتے ہی جس طرح انتقامی کارروائی شروع ہوئی، ان کے پیچھے کسی مضبوط طاقت کی حوصلہ افزائی موجود ہے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad