کیا پرویز الٰہی کا گن مین شراب کی بوتل لے جاتے ہوئے گرفتار ہوا؟ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, January 28, 2023

کیا پرویز الٰہی کا گن مین شراب کی بوتل لے جاتے ہوئے گرفتار ہوا؟

 


پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے۔
سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیور اور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گرفتار ملزمان کا پولیس کو دیا گیا بیان بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو پرویز الہی کا ملازم بتایا ہے۔



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad