بابر اعظم کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،مصباح الحق بابر کی حمایت میں آگئے - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

منگل، 10 جنوری، 2023

بابر اعظم کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،مصباح الحق بابر کی حمایت میں آگئے

 


انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم بہت مشکل سے تیار ہوتی ہے: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ و کپتان مصباح الحق نے گفتگو کرتے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے جو کہ ہونا نہیں چاہیے، جس طرح کی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں وہ سب کو نظر آرہا ہے۔

اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہی ہے تو کھلاڑی، پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی مل کر اس حوالے سے فیصلہ کر لیں تو بہتر ہو گا، حال ہی میں کیے گئے تجربات سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اگر تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو کر لینی چاہیے لیکن کسی اور وجہ سے کسی پر پریشر ڈال کر پوری ٹیم کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہیے، کرکٹ کی بہتری کیلئے مشاورت سے فیصلے کرنے ہونگے۔ کرکٹ سے آگاہی رکھتا ہوں چاہے جہاں بھی ہوں، کیا ہو رہا ہے، میں سب جانتا ہوں، کرکٹ میرے خون میں ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم بہت مشکل سے تیار ہوتی ہے، اس میں تبدیلی کر دی گئی جبکہ پاکستان کو ٹیسٹ میچز بھی کم دیئے جاتے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں 4،4 تبدیلیاں کرنے کے بعد بائولنگ اور بلے بازی یکسر تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے، ہم بھی آف ٹریک ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم ایک طاقت کا نام ہے، وائٹ بال کرکٹ میں ہمارے بائولرز اور بلے باز ٹاپ پر موجود ہیں، تبدیلیاں کرنے سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان بنانے سے بہت سی چیزیں اپنی جگہ پر نہیں رہیں گی کیونکہ ایسے میں مقابلے بازی شروع ہو جاتی ہے اور سارا ماحول سیاسی ہو جاتا ہے، چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad