"مجھے تو ڈر ہے شہباز حکومت ایتھوپیا اور صومالیہ سے بھی قرض نہ مانگ لے" - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

منگل، 10 جنوری، 2023

"مجھے تو ڈر ہے شہباز حکومت ایتھوپیا اور صومالیہ سے بھی قرض نہ مانگ لے"

 


بیرون ملک ان لگژری دوروں سے کچھ نکلنے والا نہیں، یہ صرف فوٹوسیشن کیلئے ہے جس سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے: سینئر صحافی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر افتخار درانی نے ٹویٹر پر موجودہ حکومت کے غیرملکی دوروں کے حوالے سے سینئر صحافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پوری دنیا سے امداد مانگنے کے بعد شہباز شریف کا صومالیہ اور ایتھوپیا سے بھی مدد مانگے کا اعلان!
سینئر صحافی رضوان غلیزئی کے سوال کہ "موجودہ حکومت کو بیرون ملک دوروں کا بہت شوق ہے جبکہ امداد کے اعلان پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی عباس شبیر کا کہنا تھا کہ جب موجودہ حکومت میں شامل افراد اپوزیشن میں تھے تو ایسا لگتا تھا کہ پورے پاکستان میں ان سے زیادہ بیمار شخص کوئی نہیں ہے۔

لیکن جب سے غیرقانونی وغیرآئینی طریقے سے اقتدار چھین کر حکومت میں آئے تو شہباز شریف، آصف علی زرداری، خواجہ آصف سمیت بہت سے لوگ جو بیماری کی کیفیت میں تھے اب تندرست ہو گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے اور ہم انہیں پارلیمنٹ کی راہداریوں میں دیکھا کرتے تھے تو لگتا تھا کہ ان سے بیمار شخص پورے پاکستان میں کوئی نہیں ہے، جہاں تک غیرملکی دوروں کی بات ہے تو یہ سب لوگ عوام کے پیسوں پر پورے لائولشکر کے ہمراہ پوری دنیا میں عیاشیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کا برا حال کر دیا ہے، اور ایسا ایسا جھوٹا بیانیا وہاں بیٹھ کر تیار کیا جا رہا ہے کہ 2 گھنٹے بعد وہ بیانیہ تہس نہس ہو جاتا ہے! ابھی دو انتہائی اہم ملکوں کے دورے کرنے والے رہ گئے ہیں!

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ایتھوپیا اور صومالیہ صرف 2 ملک ایسے ہیں جہاں کا دورہ ابھی کرنا ہے، مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کہ وہاں جا کر بھی کہیں یہ پیسے نہ مانگ لیں اور ایسا لگتا ہے کہ 2 سے 3 ماہ یہ اقتدار میں مزید رہ گئے تو یہ بھی کر گزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان لگژری دوروں سے کچھ نکلنے والا نہیں، یہ صرف فوٹوسیشن کیلئے ہے جس سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad