شہباز حکومت کے 9 ماہ، پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 11 جنوری، 2023

شہباز حکومت کے 9 ماہ، پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ



گزشتہ 9 ماہ کے دوران موجودہ حکومت کی طرف سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 64 روپے 94 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے اپنے 9 ماہ کے دوراقتدار میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا۔ اتحادی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کو 83.65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ بجلی کے صارفین پر اسی عرصے کے دوران 1 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران موجودہ حکومت کی طرف سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 64 روپے 94 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
اتحادی حکومت کے اسی عرصے میں مٹی کے تیل قیمت میں 46 روپے 27 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 83 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 50 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالہ دور
 اقتدار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 54 روپے 62 پیسے تک مہنگی کی گئی تھیں۔ 
دوسری طرف اتحادی حکومت کی طرف سے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ بجلی صارفین پر ڈالا گیا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور بنیادی ٹیرف کی مد میں بجلی 12 روپے 67 پیسے تک فی یونٹ مہنگائی کی گئی اور بجلی صارفین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ادائیگیاں الگ سے کیں۔

دریں اثنا اتحادی حکومت کے 9 ماہ مکمل ہونے پر آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا جس سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کے 9 ماہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1550 روپے تک مہنگا ہوا جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپ تک پہنچ چکا ہے، کراچی میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 15 سو روپے، حیدرآباد میں 1480 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad