عمران خان پنڈی کیوں جارہے ہیں،ان سے پوچھا جائے : شاہد خاقان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

عمران خان پنڈی کیوں جارہے ہیں،ان سے پوچھا جائے : شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ہم نیوز کے پروگرام ’ نیوز لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کردی، کہا اگر عمران خان کی حکومت ہوتی تو ایک ماہ میں ملک نے ڈیفالٹ ہونا تھا، وہ پنڈی کیوں جا رہے ہیں؟ یہ عمران خان سے خود پوچھیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ عمران خان نے کبھی اپنی کارکردگی کی بات کی ہے؟عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پیٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا،جب اخراجات بڑھتے ہیں تو اس کے مطابق قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا پڑتا ہے،عمران خان نے بجلی اور گیس کے نظام کو تباہ کر دیا،جتنے چیلنجز آج پاکستان کو ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، الیکشن بھی ان چیزوں کا حل نہیں ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، سیاست دان کی جگہ پارلیمان میں ہے، جو سیاستدان سڑکوں پر ہو گا وہ ملک کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا اسٹیبلشمنٹ سے وہ سپورٹ چاہتا ہوں جو آئین کے مطابق ہو، آرمی چیف کی تعیناتی روٹین کا مسئلہ ہونا چاہیے، آرمی چیف کی تعیناتی صرف وزیراعظم کا اختیار ہے،تعیناتی پر وزیراعظم کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں، جبکہ مشاورت ضروری نہیں ہے،تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کے تماشے کو بھی اب ختم کرنا پڑے گا، ہم نیب کو ختم نہیں کر سکتے، ساری جماعتیں متفق ہو کر نیب کو ختم کریں، پاکستان کے مسائل کی اہم وجہ نیب ہے جس نے ملک کو تباہ کردیا، ہم نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے کبھی استعمال نہیں کیا، جو خرابی ہے اس کو جڑ سے پھینکا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا غیر ذمہ دارانہ بیانات دیں گے تو ملک نہیں چل سکے گا، جن ممالک کی معیشت مضبوط تھی وہ بھی مشکل میں ہیں، مشکلات کچھ عرصہ رہیں گی، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟آج ہمیں اقتدار سے ہٹ کر ملک کے مسائل کو دیکھنا ہوگا، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے بھی سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔

دوسری جانب عمران خان آج اعلان کریں گے کہ وہ پنڈی کب جائیں گے، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اہم خطاب آج شام چار بجکر پندرہ منٹ پر ہوگا،یہ خطاب پاکستان کی آنے والی سیاست کا رخ تعین کرے گا،عمران خان اپنے خطاب میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad