وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آ گئی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, October 21, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آ گئی

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے  دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کئے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ  کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad