پولیس کی بھاری نفری بنی گالا پہنچ گئی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, October 21, 2022

پولیس کی بھاری نفری بنی گالا پہنچ گئی


ایف سی فورس کا دستہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بنی گالا پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ تھوڑی دیر قبل عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یہ مجھے ایک ناجائز کیس میں آج ہی گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جو بنیادی حقوق آئین فراہم کرتا ہے، ان کیساتھ جمہوریت بھی دفن ہو چکی ہے۔
عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ مجھے اس کے بعد آپ سے مخاطب ہونے کا موقع نہ ملے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad