پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کے معترف نکلے، جبکہ شاہنواز دہانی کا نام سن کر خاموش رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ہوا جس کی وجہ سے اسے ہنگامی طور پر اڈیالہ گاوں کے ایک میدان میں اتار لیا گیا۔
اس موقع پر وہاں پر موجود نوجوان اور مقامی افراد سابق وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئے اور دلچسپ گفتگو شروع کر دی۔
عمران خان کو نوجوانوں نے بتایا کہ پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیت گیا ہے،بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کا پوچھا۔ اس موقع پر ایک نوجوان نے محمد رضوان کی شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت گیندیں مس کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment