کون سے چار لوگ عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں؟ بڑا دعوی سامنے آگیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, October 7, 2022

کون سے چار لوگ عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں؟ بڑا دعوی سامنے آگیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کچھگ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مجھ کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہو گی جس میں چار لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میانوالی نمل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا لیکن یہاں حقیقی آزادی نہیں ہے، آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، باہر سے لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر چلے جاتے ہیں، کسی معاشرے میں پہلے انصاف آتا ہے پھر معاشی ترقی ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے مذہبی جنونی نے قتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad