عمران خان نے ضمنی انتخابات سے قبل جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 9 اکتوبر، 2022

عمران خان نے ضمنی انتخابات سے قبل جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

 

..عمران خان نے ضمنی انتخابات سے قبل جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا،ضمنی الیکشن 9 قومی جبکہ 3 پنجاب کے صوبائی حلقوں میں ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں امیدوار ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر میں کہا کہ عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں، جبکہ مخالفین الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
ضمنی الیکشن سے قبل چار بڑے جلسے ہوں گے، جن میں 11 اکتوبر کو ننکانہ صاحب، 12 اکتوبر کو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں جلسہ ہو گا اس کے علاوہ 13 اکتوبر کو مردان اور ضلع کرم میں، 14 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہو گا۔جبکہ دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے 90دن کے لیے الیکشن ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ہے۔اپنے خط میں وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے تھے، سیلاب اور اس کے بعد بیماریوں بالخصوص ڈینگی نے صورتحال مزید بگاڑ دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریلیف دینے میں مصروف ہے،وفاق اور صوبوں کی زیادہ تر توانائیاں بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔ جبکہ مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرے کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔

اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے بھاری نفری درکار ہوگی، ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اورایف سی پر شدید دباؤ ہوگا۔ ان اداروں سے اضافی کام لیاگیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے، لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی انتخابات 90دن کیلئے ملتوی کیے جائیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad