عمران خان کا کراچی میں ایم کیو ایم سے سوال - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

جمعہ، 14 اکتوبر، 2022

عمران خان کا کراچی میں ایم کیو ایم سے سوال


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کر آپ خوش ہیں؟ کیا زرداری نے تمہارے مسائل حل کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق این اے دو سو انتالیس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں آپ کے مستقبل کا فیصلہ ہونےجارہاہے، یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم ہےاور پوری قوم کو کہہ رہاہوں آپ نےنکلناہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو الیکشن نہیں چوروں کیخلاف جہاد سمجھناہے، عمران خان نے تنہا چوروں اورکرپشن کیخلاف جہاد کا ٹھیکہ نہیں لیاہوا۔انتخابی جلسے میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیوایم سے پوچھتا ہوں کیا زرداری کیساتھ بیٹھ کر اب خوش ہیں، کیازرداری نےایم کیوایم اورکراچی کےمسئلےحل کردیئے۔
سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ زرداری مافیا نےاندرون سندھ کےلوگوں کوغلام بنایاہواہے، سندھ کو زرداری کی بیماری سےآزاد کریں گے، تیارہو جائیں مارچ سے فارغ ہوجاؤں تو رخ اندرون سندھ کا ہوگا، اپنے سندھی بھائیوں کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے ایک ایک ضلع کا دورہ کرونگا۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad