آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبلند کرے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں سر پر گولی لگنے کے باعث شہید ہو گئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment