پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ایک اور تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, October 23, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ایک اور تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے، تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز سے دستخط کرائے جا رہے ہیں جبکہ پی پی اور ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، جی ڈی اے، ق لیگ، پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا، یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدہ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے، صادق سنجرانی کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی، ان کے خلاف یکم اگست 2019 کو عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad