توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64ہزار میں خریدے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔ عمران خان کے بتائے گئے بنک اکائونٹ کی تفصیلات اسٹیٹ بنک سے منگوائی گئیں۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ مالی سال 2018-19 کے اختتام پر عمران خان کے اکائونٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے۔ عمران خان کے اکائونٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی۔ عمران خان نے گوشواروں میں کیش اور بنک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے گوشوارے بنک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ عمران خان نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیرارادی تھی۔
No comments:
Post a Comment