فیصل آباد سے ن لیگ کے 2 رہنما تحریک انصاف میں شامل - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, September 4, 2022

فیصل آباد سے ن لیگ کے 2 رہنما تحریک انصاف میں شامل

 

عمران خان نے ن لیگ کی مزید 2وکٹیں گرادیں ۔ فیصل آباد  سے  ن لیگ  کے 2 رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ 

میڈیارپورٹ کے مطابق ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب کے سابق وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad