عمران خان نے کہا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کے خلاف جوڈیشل کونسل جائیں گے، ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے جیسی احمقانہ رپورٹ نہیں دیکھی جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سارے ملک کو جمود کردیں، فوج ملکی سالمیت کا اہم حصہ ہے مگر ملک کے لیے معیشت بھی بہت اہم جز ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں نومبر کو سوچنے کے بجائے ابھی کا سوچنا چاہیے کیونکہ حالات بہت خراب ہیں، ٹیکسٹائل کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، توانائی کا شدید بحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار بند ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو ایسی صورت میں ہمیں معیشت کا سوچنا چاہیے، سارے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے،ہم ریڈ زون میں بالکل نہیں جائیں گے،صرف ہمارا وفد الیکشن کمیشن یہ بتانے کیلئے جائے گا کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں،دو صوبے عدم اعتماد کااظہار کر چکے ہیں یہ پھر بھی اپنی سیٹ پر بیٹھا ہے
No comments:
Post a Comment