پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی فہیم خان کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 3 اگست، 2022

پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی فہیم خان کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان

 



پشاور سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے  بیان میں انجینئر فہیم احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ عمران خان نے کہا اداروں کو مضبوط کروں گا۔خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیرمتعلقہ بندوں کو لگا کر اداروں کو تباہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاسپورٹ کو عزت دینے کی بات کی تو رینکنگ 124 سے 197 پر چلی گئی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا میں ایسا افسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا،پی ٹی آئی سے اس لئے الگ ہورہا ہوں کہ پارٹی کا دفاع نہیں کرپارہا۔

75 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی،  میرٹ کی بات تحریک انصاف کی حکومت گالی سمجھ رہی ہے۔ محکموں میں سفارشی لوگ آرہے ہیں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad