گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, August 12, 2022

گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ


امریکا کے علاقے نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ ہوا، جس میں اس کی آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ بازو کی نسیں کٹ گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملعون سلمان رشدی پر حملہ مغربی نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ہوا، چاقو حملے میں ملعون سلمان رشدی زخمی ہوگیا اور بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا، ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملعون سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا، حالت کے بارے میں مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔

پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔






No comments:

Post a Comment

Post Top Ad