اداروں سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے، عمران خان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, August 12, 2022

اداروں سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے، عمران خان



پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کیساتھ بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، بندوقوں سے مسئلے نہیں حل کروانے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو اکٹھا کرنے والی واحد وفاقی جماعت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے،میر جعفر اور میر صادق کے بغیر سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، بڑا کام کرنے کیلئے انسان کو اپنا خوف دور کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی ،مجھے نااہل کرنے کیلئے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سامنے لایاگیاہے،یہ لوگ مجھے نااہل کرکے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیل یہ ہوگی کہ نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس سے کوئی موازنہ نہیں بنتا،ڈیل نوازشریف کو دوسرا این آر او دینے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرف دھکیل رہےہیں جو ہمارے دشمن چاہتےہیں،کل کے جلسے میں ڈیل سےمتعلق مزید باتیں بتاوں گا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad