الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردِ عمل آگیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, August 2, 2022

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردِ عمل آگیا



الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل اور فواد چوہدری کا ردِ عمل آگیا۔

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر کہا کہ لیں جی یہ والا بلا بھی تھیلاے سے باہر آگیا۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے۔کھودا پہاڑ نکلہ چوہا، یہ والی سازش تو ناکام ہو گئی۔ اب کچھ نیا شوشہ گھڑیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیزپاکستانیوں کی ہے، شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں  ہے، آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں، آڈیٹر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس کلیئر ہیں، یہ 16 اکاؤنٹس سبسڈری اکاونٹس ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad