بھارت کی ملائیشیا کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, August 5, 2022

بھارت کی ملائیشیا کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

 


بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکہ، انڈونیشیا اور فلپائن بھی سنگل انجن والے ان لڑاکا طیاروں کر خریدنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی حکومت نے گزشتہ برس ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ دیا تھا تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ 83 (ایل سی اے) تیجس جیٹ طیاروں کی ڈیلیوری 2023ء سے شروع کی جاسکے، پہلی بار اس کی منظوری چار دہائیوں قبل 1983ء میں دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت غیر ملکی دفاعی ساز و سامان پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے، ان کی حکومت جیٹ طیاروں کی برآمد کیلئے سفارتی سطح پر بھی کوششیں کر رہی ہے۔

وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ہندوستان ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملائیشین ایئر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی درخواست پر تیجس کے 2 سیٹوں والے طیارے کو فروخت کرنے کی پیشکش کی۔ اس ضمن میں بھارت کے جونیئر وزیر دفاع اجے بھٹ نے اپنےتحریری جواب میں اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ جن دیگر ممالک نے ان طیاروں کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکہ، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، تاہم انہوں نے قومی سلامتی کے خدشات کے باعث اس کی ٹائم لائن دینے سے معذرت کر لی ہے


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad