یاسین ملک کو جیل میں کیا ذمہ داری سونپی گئی؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 28 مئی، 2022

یاسین ملک کو جیل میں کیا ذمہ داری سونپی گئی؟

بھارت کی ایک عدالت سے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے  حریت رہنما یاسین ملک کو سخت سیکورٹی میں بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے ۔

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد تہاڑ جیل کے حکام نے ان سے متعلق کچھ تفصیلات بتائیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں سخت سیکورٹی میں جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔جیل کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یاسین ملک کو جیل میں کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ان پر 10 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad