عمران خان ایک شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 28 مئی، 2022

عمران خان ایک شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے
 لیے تیار ہیں.

۔نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کے لیے انہوں ںے انتخابات کی تاریخ کی شرط رکھی ہے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔

انہوں  نے کہا کہ لوگ جذباتی تھے، بعض لوگ ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے۔لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے۔وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad