پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماء نے بھی فوری انتخابات کی حمایت کر دی - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 27, 2022

پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماء نے بھی فوری انتخابات کی حمایت کر دی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی مخالفت کردی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نئے انتخابات کے ذریعے تازہ مینڈیٹ لے کر آنے والی نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔ آئی ایم ایف شاید حالیہ کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو، ہمیں سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad