لانگ مارچ کیوں ملتوی کیا ؟؟عمران خان نے وجہ بتا دی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 27, 2022

لانگ مارچ کیوں ملتوی کیا ؟؟عمران خان نے وجہ بتا دی


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی لانگ مارچ خون خرابے کے خوف سے ختم کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے اسے پرتشدد بنادیا۔ ہمارے لوگ پولیس کی مار کھاکر وہاں پہنچے وہ بہت مشتعل تھے۔ میرے لیے کیا مشکل تھا وہاں بیٹھنا؟ لیکن جب میں وہاں پہنچا تو پتہ چلا کہ حالات کس طرف جارہے ہیں، ہمارے لوگ خون خرابہ کرنے والے تھے۔عمران خان نے کہاہمارے کارکن اندر سے بہت مایوس ہیں، چیف جسٹس کو خط لکھ کر سوالات کیے ہیں کہ اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔چھ دن میں پتا چل جائے گا کہ سپریم کورٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرتی ہے کہ نہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad