رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی کارکنوں کو ڈی چوک میں پہنچنے کی کال کو توہین عدالت قرار دے دیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 25 مئی، 2022

رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی کارکنوں کو ڈی چوک میں پہنچنے کی کال کو توہین عدالت قرار دے دیا

 


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ 9 میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے،عمران نیازی کا ریکارڈ ہے انہوں نے عدالتی فیصلے کا احترام نہیں کرنا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کوآگ لگائی، تحریک انصاف کے کارکنوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسند وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور ہورہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کا کام امن وامان یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ پولیس شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad