ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں،یاسمین راشد کی نواز شریف کو علاج کی پیشکش - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 29 مئی، 2022

ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں،یاسمین راشد کی نواز شریف کو علاج کی پیشکش


پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر  یاسمین راشد  نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی پیشکش کی ہے۔

 ڈاکٹر  یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نے نواز شریف ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 16سال کی عمر سے احتجاج کر  رہی ہوں لیکن زندگی میں کبھی اس طرح کا تشدد نہیں دیکھا۔
 ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا کہ خاتون کو اگر آپ نے گرفتار بھی کرنا ہے تو  آئین کے مطابق ایک لیڈی پولیس کا ہونا ضروری ہے ہم سب خواتین وہاں تھیں اور اگر آپ فوٹیج دیکھیں  تو وہاں کوئی لیڈی پولیس نہیں تھی،  پرامن احتجاج تھا میں گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی، پہلے 3 مسٹنڈوں نے مجھے گاڑی سے کھینچنے کی کوشش کی اس کی فوٹیج بھی سب نے دیکھی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad