ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اب تک جنرل (ر)باجوہ کا اثر و رسوخ موجود ہے ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا جواب دیا ؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 24 مئی، 2023

ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اب تک جنرل (ر)باجوہ کا اثر و رسوخ موجود ہے ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا جواب دیا ؟

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام ہیں، ہمارلیے تما م سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں ۔

پریس کانفرنس کے دورن صحافی نے سوال کیا کہ بہت زیادہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ بات آ رہی کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اب تک جنرل (ر) باجوہ کا اثر روسوخ موجود ہے ، کریک ڈاﺅن کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات کی جاتی ہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں آپ کے مشاہدے میں بھی آئی ہوں گی ، ہر شخص اپنی رائے اور تجزیئے کا حق رکھتاہ

 ، اگر ہم دیکھیں کہ آرمی چیف جنر ل عاصم منیر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام پاکستان ہے ، جہاں تک سیاست کا تعلق ہے ، پاکستان کی فوج ایک قومی فوج ہے ، ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، آپ بھی نہیں چاہیں گے اور نہ ہی افواج پاکستان چاہے گی کہ وہ ایک خاص سیاسی نظریئے ، جماعت کی طرف راغب ہوں ،


 افواج پاکستان میں ہر مسلک اور ہر علاقے سمیت پوری پاکستان کی نمائندگی ہے اس طرح یہ خاص سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad