میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں" عمران خان نے خطاب سے پہلے "واضح" کردیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, May 27, 2023

میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں" عمران خان نے خطاب سے پہلے "واضح" کردیا

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 


صحافیوں کو جب بھی پی ٹی آئی کے کسی رہنما کی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ ملتا ہے تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ شخص پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والا ہے۔ 

شاید یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے "قوم سے خطاب" میں اس چیز کی سب سے پہلے وضاحت پیش کی تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔

اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے عمران خان نے کہا " میں پہلے ہی واضح کردوں کہ یہ میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں، میڈیا ٹاک اس لیے کر رہا ہوں کہ ساری قوم سمجھے کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا، اس نے 27 سال کی اتنی لمبی جدو جہد کیوں کی۔"

خیال رہے کہ عمران خان کے خطاب سے کچھ ہی دیر پہلے ان کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں  ایک پریس کانفرنس میں  پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔  جس وقت سیف اللہ نیازی پریس کانفرنس کر رہے تھے عین اسی وقت ابرار الحق لاہور پریس کلب میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad