شاداب خان کو ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ،ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے ؟ بتا دیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, May 8, 2023

شاداب خان کو ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ،ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے ؟ بتا دیا

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا، مڈل آڈر بیٹنگ اور مڈل اوور میں بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ہے، ورلڈ کپ کیلئے رینکنگ اہم نہیں ہوتی۔

جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کم میچز ملنے کے باوجود کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ کے لیے خود کو تیار رکھیں، نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں اچھی کرکٹ ہوئی۔ فیلڈنگ میں بھی بہتری کی گنجائش ہے، ٹی ٹوئنٹی زیادہ کھیلنے کی وجہ سے ون ڈے میچز میں فیلڈنگ کے دوران کبھی کبھی انرجی لیول کم ہو جاتا ہے، مڈل اوور میں ان کا کام ۔۔۔۔۔وکٹیں لینا ہے جس میں انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی

شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ان آؤٹ سے کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو صفر پر ہوتی ہیں، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے زیادہ میچز نہیں ملے۔ کم ون ڈے میچز کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں، کاؤنٹی میں فور ڈے کرکٹ ملے گی لیکن کھیل میں بہتری آئے گی۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad