تازہ سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 26, 2023

تازہ سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا. 

آئی پی ایس او ایس نامی ادارے  کی جانب سے کیے جانیوالے سروے کے مطابق 31 فیصد پاکستانی جلاؤ گھیراؤ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہیں جبکہ 24 فیصد لوگوں نے ان واقعات کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد کی

93 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کو ہونیوالے واقعات کو قابل مذمت اور قابل افسوس قرار دیا، 56 فیصد پاکستانیوں کے مطابق 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، 80 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جبکہ 50 فیصد شہریوں کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو ان واقعات کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad