ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل، عدالت آج فیصلہ سنائے گی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Wednesday, February 1, 2023

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل، عدالت آج فیصلہ سنائے گی


اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر کل محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ 2 فروری (بروز جمعرات) کو فیصلہ سنائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اگست 2022ء میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad