جنیوا میں اعلان کردہ امدادی رقم سے ڈالرسستا ہوگا،مہنگائی ختم ہوگی،رانا ثنا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

منگل، 10 جنوری، 2023

جنیوا میں اعلان کردہ امدادی رقم سے ڈالرسستا ہوگا،مہنگائی ختم ہوگی،رانا ثنا


وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور پاکستان پر اعتماد پچھلے 3 ماہ سے ملک کے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کے "منہ پر طمانچہ" ہے۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے پاکستان کی توقع 8 ارب ڈالر تھی لیکن دنیا بھر سے پاکستان کو 11 ارب ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوئی، یہ رقم پاکستان کے لیے قرضہ نہیں بلکہ گرانٹ ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد "عمرانی ٹولے" کی جانب سے تباہ کی گئی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہے، اس رقم سے ڈالر سستا ہوگا اور مہنگائی بھی ختم ہوگی۔

رانا ثنااللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا جب یہ مسائل حل ہوں گے تو عوام کی ناراضی بھی دور ہوگی اور عمرانی ٹولے کی جعلی شہرت اگلے تین ماہ میں انجام کو پہنچ جائے گی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدف تنقید رکھتے ہوئے کہا گزشتہ3 ماہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کو جتنا لوٹ لیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران منی لانڈرنگ کی، آج مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad