دالیں بھی غریب عوام کی کی پہنچ سے دور ہونے کاامکان،کتنے دن کاذخیرہ رہ گیا؟ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, January 27, 2023

دالیں بھی غریب عوام کی کی پہنچ سے دور ہونے کاامکان،کتنے دن کاذخیرہ رہ گیا؟

 


کراچی ہول سیلز گورسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیلرز کے پاس 15 دن کی دالوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی ہول سیلزگورسرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کے اضافے باوجود بندرگاہوں پر پھنسےدالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جارہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ پر پھنسے کنٹینرز پر عائد ہونےوالے اضافی ڈیمرج ڈیٹینشن چارجز کی وجہ سے کم قیمت دالوں کو بھی 25 فیصد مہنگا کردیا ہے، حکومت کی جانب سے پورٹ چارجز معافی کے اعلان پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔

چیئرمین کراچی ہول سیلز گورسرز ایسوسی ایشن کے مطابق نجی بینک حکومت کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کی امپورٹ کو ترجیح دینے کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کررہے



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad