پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, January 9, 2023

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ


پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ میں اسلام آباد میں ہوں، شکر ہے بم حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ کر اپنی خیر منانے کا میسیج بھیجا تھا۔

ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔

 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad